اقلیتیں پاکستان کا حسن اور ملکی ترقی و سلامتی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں:سید راشد حسین بخاری
حکومت اقلیتوں کے نوکریوں کے کوٹے میں اضافہ اور ان کے مقدس مقامات کو محفوظ بنائے:نائب صدر
اقلیتی برادری نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر محب الوطنی کا ثبوت پیش کیا ہے:گفتگو
بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کیخلاف عالمی دنیا کردار ادا کرے:خطاب
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا11اگست قومی یوم اقلیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے قومی یوم اقلیت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا حسن اور ملکی ترقی و سلامتی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں،ملک میں موجود ہندو،سکھ اور عیسائیو ں سمیت جتنی بھی اقلیتیں موجود ہیں ان سب کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،امن و امان کے قیام اور محبت و رواداری کے فروغ کیلئے ضروری ہے کہ شرپسند عناصر کا مل کر مقابلہ کیا جائے تاکہ ان کے ناپاک عزائم خاک میں سکیں،حکومت اقلیتوں کے نوکریوں کے سرکاری کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے مقدس مقامات کو بھی محفوظ بناتے ہوئے خصوصی فنڈز کا بھی اجراء کرے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ہر مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوکر محب الوطنی کا عملی ثبوت پیش کیا ہے اور دشمن پر یہ واضع کیا ہے کہ اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوپائے گی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ بھارت میں مسلمان،سکھ اور عیسائیو ں کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کیخلاف عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔
