BBC Urdu TV

اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار وقوعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ

گجرات صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری اقدام قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث 03 ملزمان گرفتار وقوعہ میں استعمال ہونیوالا اسلحہ01 عددکلاشنکوف اور 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر مبارک علی شاہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 1۔ سلیمان افتخار 2. زین علی سکنائے جلالپور جٹاں شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس کواقدام قتل کے مقدمہ 288/25 میں مطلوب تھے۔ ملزمان نے سابقہ رنجش پر مدعی مقدمہ پر سیدھی فائرنگ کی تھی جو خوش قسمتی سے بچ گیا تھا۔ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بوربھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر محمد اکرام نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے جرم میں ملوث ملزم مظفر علی ولد اشرف سکنہ سگھرکو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ کڑیانوالہ پولیس کواقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ ملزم نے مدعی مقدمہ کو جان سے مارنے کی نیت سےرہائشی مکان پر فائرنگ کی اور مکان کو نقصان پہنچایا تھا۔ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

Exit mobile version