BBC Urdu TV

افہام و تفہیم اور عفو درگزر سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

افہام و تفہیم اور عفو درگزر سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

بڑھتے ہوٸے سیاسی انتشار کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے:گفتگو

عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان خوش اٸند، اتحادی حکومت کو بھی أگے بڑھنا ہوگا:چٸیرمین

ملک میں بے روزگاری کی شرح 10 اعشاریہ 3 فیصد،روزگار کی فراہمی کیلٸے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے:اظہار خیال

چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ افہام و تفہیم اور عفو درگزر سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہے،بانی تحریک انصاف عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان خوش أٸند ہے، بڑھتے ہوٸے سیاسی انتشار کی وجہ سے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے،ملک میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 10 اعشاریہ 3 فیصد ہے جس کے مطابق ہر سال 30 سے 40 لاکھ نٸے نوجوان مارکیٹ میں أرہے ہیں مگر نوکریوں کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات اور عوام کو درپیش مساٸل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ سنگا پور اور سوٸزر لینڈ سمیت اکثر ترقی یافتہ ممالک زمینوں میں چھپے خزانوں سے محروم ہیں مگر ان کے عوام ہی صلاحیتیں ہی ان کیلٸے بہت بڑا اثاثہ ثابت ہورہی ہیں دوسری جانب ہمارے نوجوان مواقع کی کمی کی وجہ سے مایوسی،بے بسی اور ناامیدی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کیلٸے ضروری ہے کہ نوجوانوں کیلٸے روزگار کے مواقع بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اگر اسی طرح ڈنگ ٹپاو پالیسیوں پر عمل ہوتا رہا ہے تو أنے والے دنوں میں مساٸل کم ہونے کی بجاٸے مزید بڑھ جاٸیں گے۔

Exit mobile version