BBC Urdu TV

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔منیبہ محمود

افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔منیبہ محمود

افوج پاکستان نے ہمیشہ دشمن قوتوں کو شکست دی ہے جو قابل تعریف ہے۔سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے کہا کہ افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ دشمن قوتوں کو شکست دی ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف پروپیگینڈے اور نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کرتی ہوں فوج ہماری فوج ہے اور اسکی عزت ہر شہری کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افوج پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب برائے سمندر پار منیبہ محمود نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملٹری سے مطالبہ ہے کہ فوج کیخلاف پروپیگینڈوں اور نازیبا الفاظ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کریں تا کہ ملوث افراد کی نشاندہی ہو سکے۔

Exit mobile version