BBC Urdu TV

افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان

افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر ذیشان نجم خان

افواج پاکستان نے دشمن کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج دنیا بھر میں سنی گئی۔معروف سیاسی و کاروباری شخصیت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے نہ صرف وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ دشمن کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کی گونج دنیا بھر میں سنی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی افواج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کوآئینہ دکھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جنگیں جزبہ ایمانی ، عزم حوصلے اور غیرت سے لڑی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Exit mobile version