BBC Urdu TV

افواج پاکستان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔منوچر صدیقی

افواج پاکستان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔منوچر صدیقی

آج کے طلباء و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔مظفر احمد بھٹو

میرواہ گورچانی (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فخر امداد فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گور چانی میں جشن آزادی پاکستان و معرکہ حق کے موقع پر ڈائریکٹر منوچر صدیقی چیف آپریٹنگ آفیسر مظفر احمد بھٹو اور پرنسپل محمد عارف بیگ نے پرچم کشائی کی اور شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پودا لگایا-فخر امداد فاؤنڈیشن اسکول کے ڈائریکٹر منوچر صدیقی نے بچوں کے لیے مفت اسکول بس پک اینڈ ڈراپ سروس کا افتتاح کیا اور خواتین اور بچیوں کے لیے مفت سلائی سینٹر کا بھی افتتاح کیا تاکہ اس سینٹر کے ذریعے ہنر مندی کو فروغ دے کر فنی تعلیم کے رحجان کو بڑھائیں-اس موقع پر ڈائریکٹر منوچر صدیقی چیف آپریٹنگ آفیسر مظفر احمد بھٹو اور پرنسپل محمد عارف بیگ نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا اور افواج پاکستان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا – انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ محنت اور لگن سے اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ آج کے طلباء و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں-قبل ازیں فخر امداد فاؤنڈیشن اسکول کے ڈائریکٹر منوچر صدیقی اور مظفر احمد بھٹو چیف آپریٹنگ آفیسر فخر امداد فاؤنڈیشن کی آمد کے موقع پر اسکول کے پرنسپل محمد عارف بیگ اور اساتذہ کرام نے بڑے جوش و خروش سے انکا استقبال کیا-

Exit mobile version