BBC Urdu TV

افغان صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔

خیال رہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پنجشیر(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغان صوبے پنج شیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف)کی جانب سے حملے میں طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔طالبان مخالف این آر ایف کا کہنا ہے کہ پنج شیرمیں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے، 7 دسمبر کو کیے گئے حملے میں ذریعے طالبان کا مرکزی ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ شام 6 بجے کیے گئے حملے میں پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد اور راکٹس کا استعمال کیا گیا۔این آر ایف کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں 5 طالبان زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں حصہ لینے والے این آر ایف کے تمام افراد محفوظ رہے۔خیال رہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے اب تک اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Exit mobile version