افغان جریدے کا 2025 میں طالبان کے ہاتھوں 100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کے قتل کا انکشاف۔
اقوامِ متحدہ امدادی مشن برائے افغانستان بھی طالبان کے سابق سرکاری اہلکاروں کیخلاف ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور تشدد کی تصدیق کر چکا ہے۔
کابل(نمائندہ عتیق الرحمن) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغان جریدے نے طالبان حکومت کی جانب سے سال 2025 میں 100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو بےدردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔افغان جریدے کے مطابق طالبان نے گزشتہ سال 29 صوبوں میں 123 سابق فوجی اہلکاروں کو بے دردی سے قتل کیا جبکہ طالبان نے 20 صوبوں میں 131سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان جیلوں میں سابق فوجیوں پر کرنٹ،گرم سلاخیں، فولادی کیبلوں سے تشدد کیا گیا، طالبان رجیم کی جانب سے بیشتر گرفتاریاں بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے کی گئیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں نے اعتراف کیاکہ طالبان نے میڈیا سے بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔اس حوالے سے اقوامِ متحدہ امدادی مشن برائےافغانستان بھی طالبان کےسابق سرکاری اہلکاروں کے خلاف ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اورتشدد کی تصدیق کرچکا ہے۔
