BBC Urdu TV

افغان باشندگان اپنے ملک افغانستان جاکر خوشحال زندگی گزارے۔صفدر خان باغی

افغان باشندگان اپنے ملک افغانستان جاکر خوشحال زندگی گزارے۔صفدر خان باغی

حکومت انتشار میں ملوث غیر قانونی افغان باشندگان کو ملک بدر کیا جائے۔صوبائی رہنما خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی رہنما خیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار کرتے ہوئے کہا ملک بھر اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر افغان باشندگان کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں اور ان میں بیشتر کے پاس کسی قسم کی کوئی امیگریسن دستاویزات نہ ہونے کے باوجود الحمداللہ اب تک کسی بھی غیر ملکی افغان باشندگان جو کہ غیر قانونی طور پر پرامن رہائش پذیر رہ رہے ہیں انکو نہ ہی پاکستانی عوام ، اور نہ ہی پاک آرم فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔امید ہے کہ کہ افغان باسندگان پرامن انداز میں پاکستان سے انخلا کرینگے ۔لیکن جو شرپسند ملک دشمن عناصر بیرون ممالک پست پناہی لئے ہوئے سرزمین پاکستان میں انتشار اور امن و امان بگاڑنے کی کوشش کرینگے تو پھر ہماری بہادر دلیر پاک آرمی اور لاانفورسمنٹ ایجنسی قانونی طور پر ایکشن اور کریک ڈاؤن کرنے کی مجاز ہے اور سرپسند عناصر کی سرکوبی کریگی ۔پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی شدت پسندوں کے لیئے کوئی ٹھکانہ نہیں۔ خیبرپختونخوا صوبائی رہنما صفدر خان باغی نے کہا پاکستانی عوام نے کئی عشرے سے افغان پناگزین کے ساتھ مسودہ سو سال قبل میں منورہ کے انصار کے لوگوں جیسا روائع برتاو رکھا اپنے مال روزگار, زیر کاشت زمینوں ,کاروبار تجارت میں دل کھول کر افغان برادری کو بھرپور روزگار کے مواقع فراھم کیئے۔ ھمارے ھمسایہ ملک برادر اسلامی افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا دور دورا ھے۔ اور ویسے بھی اجکل افغان باشندگان آئے روز سوشل میڈیا پر خود کو پاکستان سے بہتر معاشی حالات دکھاتے ہوئے تھکتے نہیں ۔لہذا ان تمام افغان باشندگان سے درخواست ہے وہ فلفور اپنے ملک افغانستان جاکر خوشحال زندگی گزارے ۔خود بھی پرسکون جیئے اور ھمیں بھی اپنے ملک میں پر سکون جینے دیں۔

Exit mobile version