افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ "پارٹی” کا استعمال بھی جرم قرار دے دیا گیا۔
لفظ وزرات انصاف کے تحت گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار پایا تھا پارٹیوں کی اس نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔عبدالحکیم شرعی
کابل(نمائندہ عتیق الرحمن)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے بعد لفظ ”پارٹی ”کا استعمال بھی جرم قرار دے دیا گیا۔ایک پریس کانفرنس میں وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ افغانستان میں سیاسی جماعتوں پر پابندی ہے اور پارٹی کا لفظ استعمال کرنا بھی طالبان قانون کے تحت جرم ہے۔عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ یہ لفظ وزارت انصاف کے تحت گزشتہ برس ہی غیر قانونی قرار پایا تھا، پارٹیوں کی اس نظام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی اعتبار سے سیاسی جماعت یا حزب کا نام لینا ایک جرم ہے، جب فتح آئی تو جس کو نظام اچھا لگا تووہ رک گیا جسے پسند نہیں آیا وہ مختلف راستوں سے نکل گیا۔
