افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ۔
بھارت کا مسافر طیارہ افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا۔افغان پولیس
کابل(نمائندہ عتیق الرحمن افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا۔افغان پولیس کے مطابق بھارتی مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے.غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔
