BBC Urdu TV

افغانستان اے ٹیم نے پہلی بار ایمرجنگ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایمرج ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں افغانستان اے ٹیم نے سری لنکا اے ٹیم 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کرلی۔

افغانستان اے ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صدیق اللہ اتل نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے سہان آرا چیگے 64 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

Exit mobile version