افتخار علی مشوانی کی امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید کی مبارکباد۔
اللہ تبارک و تعالی پاکستان اور پاکستانی قوم کو ہمیشہ سلامت رکھے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان اور پاکستانی عوام کو ہمیشہ سلامت رکھے اور پاکستان اور پاکستانی قوم کو دشمن کی ناپاک عزائم سے نجات دیں اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے عید الفطر کے موقع پر اپنی جاری بیان میں کہا کہ پوری قوم ہمدردی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور غربیوں اور ناداروں کے ساتھ اپنی خوشیوں میں شریک ہوں۔
