گجرات۔ لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن مجرم اشتہاری سمیت 10ملزمان گرفتار،چرس4905 گرام,وٹک 25300روپے,15لیٹر شراب اور04عددپسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی لالہ موسی سرکل پولیس نے رواں ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹرسید صغیر حسین نے زاہد اقبالASI و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔شبیر حسین ولد غلام حسین سکنہ محلہ قصبہ سے چرس 1620گرام معہ وٹک25300روپے 2۔عمر شہزاد ولد غلام نبی سکنہ چراغپورہ سے چرس1605گرام3۔شاہد رضا سکنہ چک سکندر سیپسٹل 30بور 4۔شبیر عباس سکنہ چکرمحلہ سے پسٹل30بوربرآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹرلیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش دلاور ولد بشیر ساکن محلہ رحمت آبادکو گرفتار کر کے چرس1125گرام برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم عدنان ولد عبدالعزیز ساکن منڈی بہاولدین کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہSI ذولفقار احمدASIشہزاداور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سلیم ولد اصغر ساکن کنجاہ کو گرفتار کرلیا۔جس کے قبضہ سے شراب 15لیٹر برآمد کر لی گئی جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری عبدالقدیر ولد شبیر حسین ساکن چوکی سماہنی کو گرفتارکرلیا۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عمران فاروق سوہی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہورئی فائرنگ کرنے والے ملزم سلیمان اعجاز ساکن گورالہ کو اسلحہ پسٹل30بور سمیت گرفتارکرلیا۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم عمران طارق محلہ کالوپورہ کو گرفتار کر کے چرس 560گرام برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
