BBC Urdu TV

اس مشکل گھڑی میں ۔۔۔۔!!

اس مشکل گھڑی میں ۔۔۔۔!!

سبزی فروش دودھ فروش مرغی و انڈے فروش و دیگر اجناس فروش سب سے زیادہ کراچی میں وہی لوگوں کی اکثریت ھے جن کا تعلق کراچی سے باہر علاقوں سے ھے۔ منڈی سے خریدی گئی اجناس پر کئی کئی سو گناہ اضافہ کرکے کراچی کو لوٹنے کا سلسلہ جاری کیا ھوا ھے۔ یاد رھے کہ کراچی کے باسی بڑے دل اور بڑے ظرف کے مالک ھیں یہ ہر وقت اپنے پاکستانیوں کی مصیبت و مشکلات میں ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور مالی امداد میں پیش پیش رھتے ہیں۔ خدارا تاجر حضرات اپنے کردار کو درست رکھیں کیونکہ اللہ سب دیکھ رھا ھے۔ کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر پابند کیوں نہیں کرتے اگر وہ کمزور و لاچار ھیں تو اپنے منصب سے فوری علیٰحدہ ھوجائیں۔ ایک کرپٹ افسر سے ماتحت دیگ ماتحت بھی کرپٹ ھو جاتے ھیں امید ھے کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے اسٹاف کراچی بھر میں سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں گے اگر ایسا نہ ھوا تو وزیراعلیٰ سندھ سمیت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری براہ راست اس مجرمانہ ظالمانہ عمل میں شامل تصور کیئے جائیں گے۔ خدارا کراچی سمیت سندھ بھر میں ظلم کرنا بند کردیں۔ اللہ سے خوف رکھتے ھوئے کراچی سمیت صوبے بھر کی عوام پر رحم فرمائیں اگر آپ نے ظلم کو برقرار رکھا تو پھر اللہ سے رحم کی توقع نہیں رکھنا کیونکہ اللہ ظالمین سے شدید نفرت کرتا ھے اور رحم کرنے والوں کو بہت پسند کرتا ھے۔

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Exit mobile version