BBC Urdu TV

اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانیکا اعلان

اسکاٹش وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانیکا اعلان۔

حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سےاختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئےاعتمادکا ووٹ لینامشکل ہوگا۔غیر ملکی میڈیا

اسکاٹ لینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسکاٹ لینڈکے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن  نے  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث  حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کابتانا ہے کہ  حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر  ووٹ کاسٹ کرےگا، روایتی طور پر  پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔یاد رہے کہ  پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Exit mobile version