BBC Urdu TV

اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی

اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی۔

یاد رہے کہ پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق  نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں  پرپابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق  اسپیکر ایاز صادق نے سرکاری  اخراجات  پرکھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کم سے کم دورانیے اور  مختصر  وفودکو اجازت ہوگی۔ اسپیکر نے سرکاری اخراجات  پر  ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائدکردی۔ذرائع کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کےاوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Exit mobile version