BBC Urdu TV

اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔اکرام الدین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔اکرام الدین

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ہم ان کے غم زدہ مجاہد خاندان کے ساتھ شریک ہیں۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ ایک مسلمان، عقلمند اور انتہائی مدبر فلسطینی رہنما تھے۔ انہوں نے کامیاب مزاحمت اور جہاد میں بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ شہادت ایک مسلمان اور مجاہد کی عظیم فتح ہے، اسماعیل ہنیہ اس میں کامیاب ہوئے اور اپنے پیروکاروں کو اس راہ پر استقامت، ایثار و قربانی، صبر، برداشت، جدوجہد اور عملی قربانیوں کا سبق دے کر رخصت ہوئے۔بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ہم ان کے غم زدہ مجاہد خاندان، حماس کی قیادت اور صہیونی غاصبوں کے خلاف نبرد آزما مجاہدین سے تعزیت کرتے ہیں۔ہم شہید ہنیہ، ان کے اہل خانہ اور تمام مجاہدین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عظیم مجاہد اسماعیل ہنیہ کی شہادت امت مسلمہ اور جہادی قافلے کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام فلسطین کی مقدس سرزمین کے دفاع کے لیے حماس کی جد وجہد کو اسلامی اور انسانی فریضہ سمجھتی ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتی ہے اور اسے انسانی المیہ قرار دیتی ہے۔

Exit mobile version