BBC Urdu TV

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔

آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ڈویژن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔

ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہوں گے، اس کے علاوہ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔

Exit mobile version