BBC Urdu TV

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے صوبائی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کا اجلاس

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلزلائرز فورم کے مرکزی صدر نیر بخاری، رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور سیاسی مشیر جمیل سومرو موجود

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کو مجوزہ آئینی ترمیم پر اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کے درمیان مجوزہ آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزلائرز فورم کے صوبائی صدور کے درمیان مجوزہ آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت

اسلام آباد: اجلاس میں پی ایل ایف وسطی پنجاب کے صدر راحیل چیمہ، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث، خیبرپختونخوا کے صدر گوہر رحمان ، بلوچستان کے بہرام خان اور سندھ کے صدر قاضی بشیر موجود

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت اور اپنے منشور کے تحت مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کے قیام کے حق میں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پی پی پی نے مجوزہ آئینی ترمیم میں ججوں کی عمر کے معاملے پر کوئی بات نہیں کی جبکہ حکومت ججوں کی عمر سے متعلق تبدیلیاں چاہتی تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے ججوں کی ملازمت کی ابتدا کی عمر کی حد کم کرنے کی حمایت کی جس پر حکومت نے اتفاق کیا اور اسے مسودے میں شامل کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: حکومت نے چیف جسٹس کی زیادہ سے زیادہ عمر 3 سال کے ساتھ 67 سال کرنے کی تجویز دی تھی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام نے ججوں کی موجودہ عمر کی حد 65 سال برقرار رکھنے کی تجویز دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: ججوں کی عمر کے معاملے سے آئینی ترمیم میں چھیڑچھاڑ سے لگے گا کہ ہم کسی خاص فرد کو عہدے سے باہر یا اندر رکھنا چاہتے ہیں جو نامناسب ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: میں سمجھتا ہوں کہ جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس منصور علی شاہ اس بینچ کا حصہ تھے جس نے شہید ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کا تاریخی فیصلہ سنایا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس منصور علی شاہ کے لئے میرے دل میں بہت عزت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے حوالے سے اصولی موقف رکھتی ہے اور ان کی حمایت نہیں کرتی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: اگر حکومت واقعی فوجی عدالتوں کے حوالے سے قانون سازی ضروری سمجھتی ہے تو ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ قومی سلامتی اجلاس بلایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: آرٹیکل 63-A کے فیصلے نے ارکان پارلیمنٹ کو اپنی مرضی کے مطابق ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: اراکین پارلیمان اگر پارٹی پالیسی کے خلاف اپنا ووٹ دیں گے تو وہ نہ صرف اپنی رکنیت کھو دیں گے بلکہ ان کا ووٹ بھی نہیں گنا جائے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اراکین پارلیمان کو پہلے کی طرح نہ صرف مرضی کے مطابق ووٹ دینے کا حق ہونا چاہئیے بلکہ ان کا ووٹ شمار بھی ہونا چاہئیے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: آئینی ترامیم کا زیرگردش مبینہ مسودہ اصل نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

Exit mobile version