اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد پورے پاکستان میں سوگ، جہلم کے شہریوں کا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے لاہور بسنت کو ملتوی کرنے مطالبہ
جہلم( عبدالرحمان قادری )گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والا خودکش دھماکہ کی وجہ سے پورے ملک میں غم اور افسوس کی لہر لے آیا ہے۔ اس المناک واقعے کے نتیجے میں کئی افراد شہید جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں اس افسوسناک واقعہ کے بعد کے بعد جہلم کے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف، اور وزیر اعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ لاہور میں منائی جانے والی بسنت کو فوری طور پر ملتوی کیا جائے۔جہلم کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں، خوشی منانا مناسب نہیں، اور اس موقع پر قومی یکجہتی اور احترام کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غم کی حالت میں بسنت جیسے جشن کو ملتوی کر کے متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور احترام کا اظہار کیا جائے دوسری جانب جہلم کے شہریوں نے حکومت سےمطالبہ کیا ہے اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے
