BBC Urdu TV

اسلام آباد : سندھ کے نامور شاعر ایاز گل کی شاعری منفرد انداز کی ہے ان کی بچوں

اسلام آباد : سندھ کے نامور شاعر ایاز گل کی شاعری منفرد انداز کی ہے ان کی بچوں کے لیے نظمیں بھی ان کی دوسری شاعری طرح منفرد ہے

ایاز گل احساسات کا شاعر ہے بچوں کے لیے ان کی تازہ کتاب “نیند کی پری” ان کی دیگر کتابوں کی طرح مقبولیت حا صل کرے گی سندھی زبان کی شاعرہ ڈاکٹرنویدہ کٹپر نوجوان نسل ابھرتی ہوئی شاعرہ ہیں نئی نسل کے لکھنے والوں سے ادب میں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ناصرہ زبیری تازہ لہجہ کی شاعرہ ہیں ان خیالات کا اظہار افتخارعارف نے ادارہ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام سندھ سے آئے ہوئے مہمان شاعرایاز گل ناصرہ زبیری ڈاکٹرنویدہ کٹپرکے اعزاز میں منعقد تقریب میں کیا اس موقع پر ایاز گل کی بچوں کے لیے نظموں پر مشتمل نئی کتاب’نیند کی پری“ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ایاز گل نے کہا کہ بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب “گل اور تارے” 1979 میں شائع ہوئی تھی بچوں سے محبت کے سبب بچوں کے لیے لکھا بچوں کا دوسرا نام پیار ہے اور مجھے پیار سے پیار ہے بچوں کے لیےلکھ کر بہت خوشی ہوتی ہےسندھی ادب میں بچوں کے لیے بہت کم لکھا جارہا ہے بچوں کے لیے لکھنے کی بہت اہمیت ہے بچے ہمارا مستقبل ہیں ہمیں ان کے ادب کی طرف توجہ دینی چاہیے اور حکومتی سطح ہر بھی بچوں کے ادب کیے کام کیا جانا چاہیےطارق شاہد نے مہمانوں کا شکریہ اد کرتے ہوئے کہا کہ ایاز گل ناصرہ زبیری اورڈاکٹرنویدہ کٹپرسندھی اور اردو ادب کے اہم نام ہیں ایاز گل کی سندھی شاعری اور خاس طور پر بچوں کے لیے لکھی گئی نظمیں ہمارے ادب کا اثاثہ ہیں ادرادہ ادب و ثقافت کی صدر افشاں عباسی نے مہمانوں کا شکریہ اد اکیا
تقریب میں حفیظ خان،اختر تزئین اکبر حسین اکبر مظہر برلاس ڈاکٹر راشد حمید افشاں عباسی منطورعلی وسیریو بلال ڈار سعیدہ طارق فرزانہ خان محمد انعام اویس جان نے شرکت کی

اسلام آباد : نمائندہ خصوصی

Exit mobile version