اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہر قسم کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کورونا کا پھیلاؤ قدرے کم ہے۔
خیال رہے اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے ہر قسم کے تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند کیے گئے تھے۔
