اسلام آباد ( افتخار خٹک) خیبر پختون خواہ کے سابق سینئر صوبائی وزیر خزانہ و زراعت اور ضلع کرک کے سینئر سیاستدان نوابزادہ محسن علی خان اور شہر یار خٹک نے گذشتہ روز وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر مسلم لیگ ن راولپنڈی کے نائب صدر ڈاکٹر مقبول احمد خان بھی موجود تھے. قبل ازیں نوابزادہ محسن علی خان اور شہر یار خٹک نے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں وفاقی وزراء احسن اقبال اور محمد حنیف عباسی سے بھی ملاقات کی. وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان امیر مقام نے نوابزادہ محسن علی خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نوابزادہ محسن علی خان سینیئر سیاست دان ہیں ان کی مشاورت سے مسلم لیگ ن کو مزید فعال اور منظم بنائیں گے
اسلام آباد ( افتخار خٹک) خیبر پختون خواہ کے سابق سینئر صوبائی وزیر خزانہ و زراعت اور ضلع کرک
