BBC Urdu TV

اسلامیہ کالج پشاور میں گل داوی کا سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا

اسلامیہ کالج پشاور میں گل داوی کا سالانہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے کیا۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور میں گل داؤدی کے سالانہ نمائش کا آغاز ہوا- نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے کیا جو اس پروگرام میں مہمان خصوصی بھی تھے۔ پروفیسر جان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تقریبات ماحول کے بہتری اور طلباء و طالبات کا ذہنی اور جمالیاتی ذوق بڑھانے کے لیے ایک بہترین اقدام ہے-انہوں نے کہا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ہمیشہ اپنی ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھا ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے جسے جاری رکھنا چاہئے-انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اس عظیم ادارے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں.وائس چانسلر اسلامیہ کالج پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان نے اس موقع پر کہا کہ گل داؤدی کی یہ نمائش ہمہ جہت مقاصد کا حامل ہے جو جمالیاتی حسن اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات اور شہریوں کو ایک ایسا ماحول مہیا کرتا ہے جو ذہنی اور جسمانی تارو تازگی کا سبب بنتا ہے- اُنہوں نے کہا کہ اس نمائش میں طلباء و طالبات، خاص کر گرین مومنٹ کے تحت عملی حصہ لینے والے سٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکار ملتا ہے-اُنہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور میں گل داؤدی کی سو (100) سے زیادہ ورائٹی کے پھول ہیں جو کہ اس ادارے کی مالی حضرات کے مرہون منت ہیں- اور ہمارے مالی حضرات باقی ملازمین کی طرح اس تاریخی درسگاہ کا قیمتی اثاثہ ہے-اُنہوں نے مالیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اور انکی حوصلہ آفزائی کے لیے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کر دیا-اس موقع پر قرطبہ یونیورسٹی کے ریکٹر میجر عبدالحفیظ خان نیازی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان، رجسٹرار ڈاکٹر ہارون ،پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ ، ایڈمن افیسر ڈاکٹر سجاد علی خان، ڈاکٹر نسیرین غفار، ٹینچنگ سٹاف کے صدر ڈاکٹر فضل واحد، سابقہ صدر ڈاکٹر اظہار احمد، جنرل سکٹری اول سید، ڈپٹی رجسٹرار شیبر احمد، ڈایریکٹر سپوڑٹس علی ھوتی اور ڈپٹی ڈایکٹر ایڈمشن امیر اظہار کے علاوہ کثیر تعداد میں فیکلٹی ممبرز، ایڈمنسٹریشن کے آفسران اور طلباء و طلبات بھی موجود تھے.

Exit mobile version