اسلامیہ کالج میں 36 غریب ہونہار اور معزور طلباء میں آج وظائف تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان مہمان خصوصی تھے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے 36 غریب ہونہار اور معذور طلباء میں آج سینئر ایلومینی ایسوسی ایشن کے صدر زمان بابا اور جنرل سیکرٹری نے وظائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد خان مہمان خصوصی تھے اس موقع پر رجسٹرار داود زاہد، اور خزانچی ڈاکٹر نوید عباس نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر اسلامیہ کالج پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزئی نے کہا کہ تعلیم کا حصول بہت اہم اور ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنے پر بھی خصوصی توجہ دینے اہم کردار ادا کریں۔
