سوھاوہ۔( بابر کیانی+راجہ فیصل کیانی+ ملک اشفاق+ عثمان کیانی+ شیخ علی رضا+ فیصل جنجوعہ+ملک ساجد اعوان ) سپیرئیر کالج سوھاوہ میں پروقار تقریب۔
سرپرست اعلی سوھاوہ پریس کلب و بانی چئیرمین اختر ویلفئیر ٹرسٹ راجہ شیراز کیانی اور اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ انعم بابر کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
سوھاوہ پریس کلب کے وفد نے خصوصی طور پر پروقار تقریب کی کوریج کی۔
اسسٹنٹ کمشنر سوھاوہ انعم بابر نے پاکستان پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے طالبات کو خصوصی لیکچر دیکر حاضرین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔
تقریب کے اختتام پر کالج لائبریری کی سکرین پر راجہ شیراز کیانی کے خدمت خلق اور فخر انسانیت اقدامات پر مبنی ایک ڈاکیو منٹری فلم چلائی گئی جسے دیکھ کر تمام ناظرین و حاضرین کی آنکھیں اشک بار ھو گئیں۔
تقریب کے مقررین نے راجہ شیراز کیانی کی خدمات پر انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
آخر میں پرتکلف ظہرانے کیبعد کالج انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کا کالج تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا
