اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر پشاور ملک ارشد خان کے کئی دفاتر کے اچانک دورے۔
اصلاحاتی پروگرام پر عمل درامد نہ کرنے اور غیر حاضری پر ملازمین سے وضاحتیں طلب۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ضلع پشاور ملک ارشد خان کا 60 روزہ بلدیاتی اصلاحاتی پروگرام پر عمل درامد یقینی بنانے کے حوالے سے 8 ویلیج و نیبر ھوڈ دفاتر کے اچانک دورے کیے اس موقع پر تحصیل سپروائزر اشرف خان ، ابرار خان اور رمیض خان بھی ھمراہ تھے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینیر نے تحصیل پشتخرہ کے ویلیج کونسل سکیم چوک کا دورہ کیا ۔مین شاہراہ پر بورڈ کی تنصیبی، بہترین صفائی،شیڈول ریٹس ،شکایات رجسٹرڈ کی فراھمی،دفتری ریکارڈ کے لیے بہترین انتظام و دیگر اصلاحاتی اقدامات پر سیکرٹری نسیم شاہ اور نائب قاصد کو سراہا گیا۔مریم زئی ویلیج کونسل میں فرنیچر کی تبدیلی ویلیج کونسل حوریزی بالا دفتر کی مناسب جگہ پر فوری منتقلی کے احکامات جاری کئے گیے۔بہترین انتظامات پر سیکرٹری حوریزی پایان کو سراہا گیا۔جبکہ غیر حاضری پر سیکرٹری اچر ون سے وضاحت طلب کی گئی جبکہ دفاتر کی ناگفتہ بہہ حالت اور اصلاحاتی اقدامات نہ اٹھانے پر سیکرٹری صفدر اور وقار خان کو انتباہ جاری کئے گیے۔
