اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ملک ارشد خان منعقدہ اجلاس کے صدارت کر رہے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ارشد خان کا 60 روزہ اصلاحاتی پروگرام لانے پر غور۔
اس موقع پر 60 روزہ بلدیاتی اصلاحاتی پروگرام پر عملی عمل درآمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی پشاور ملک ارشد خان کا 60 روزہ اصلاحاتی پروگرام لانے پر غور۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر بلدیات و دیہی ترقی پشاور کا تمام کیڈرز کے ملازمین کے ساتھ 60 روزہ بلدیاتی اصلاحاتی پروگرام پر عملی عمل درامد کے حوالے سے اھم اجلاس منعقد ھوا۔ویلیج و نیبر ھوڈ سیکرٹریز کی کمی کو پورہ کرنے کے لیے نائب قاصدین کی پروموشن کو حتمی شکل دینا۔بدعنوانی پر قابو پانے کےلیے تحصیل سپروائزرز کی روزانہ کی بنیادون پر دفاتروں کا معائنہ کرنا تاکہ عوامی خدمات کی فراھمی کو یقینی بنایا جائے۔پیدائشی ، موت ، شادی اور طلاق کی شیڈول فیس پر عمل درامد کو یقینی بنانا۔تمام دفاتر میں شیڈول ریٹس اویزا کرنا۔ دفتر کے اندر اور باھر گیٹ پر بورڈز لگانا ۔ صفائی کا خاص خیال رکھنا۔ اور عوامی شکایت رجسٹرڈ کی موجودگی لازمی کرنا۔ تاکہ عوام بااسانی اپنی شکایات رجسٹرڈ کرسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کا یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنا تاکہ منتخب نمائنداگان اور عوام بدعنوان ملازمین کے خلاف شکایات درج کرسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کے دفتر میں شکایت سیل قایم کرنا جہاں پر روزانہ کی بنیادوں پر فوکل پرسن ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے زریعے 9 بجے تا 5 بجے عوامی شکایات موصول کریگا۔شکایت کی موصولی پر 1 دن کے اندر اندر عمل درامد کیا جائے گا۔سی ار وی ایس رولز 2021 میں اسانی پیدا کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرنا اور ارباب اختیار کو ارسال کرنا ھے۔نکاح خوانوں کو جاری کردہ لایسنز کا جائزہ لینا اور زیاہ فیسوں کی وصولی پر قابو پانا۔دفاتر میں ملازمین کی حاضری کو سرکاری جاری کردہ شیڈول کے مطابق یقینی بنانا ۔ ڈیوٹی سے غافل ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانا۔ ویلیج و نیبر ھوڈز کی سطح پر سٹینڈنگ کمیٹیوں کو تشکیل دینا ۔ تاکہ دیگر محکموں کے ساتھ منتخب نمائندگان کی روابط قائم اور عوامی مسائل بااسانی حل کرنے میں مدد ملے۔تمام منتخب نمائنداگان چیرمینان، خواتین، یوتھ اور اقلیتی ممبران کے لیے اورنٹیشن ٹرینگ کا اھتنام کرنا۔تحصیل بدھ بیڑ اور حسن خیل میں تحصیل دفاتر قائم کرنا۔ھر تحصیل میں 5/5 ماڈل ویلیج و نیبر ھوڈ کے دفاتر کا قیام۔منتخب نمائندوں کی اعزایہ اور بقایاجات کے لیے مثبت اقدامات اٹھانا۔بہترین کارکردگی پر ملازمین میں سراہتی اسناد تقسم کرنا اور ڈیوٹی سے غافل ملازمین کے خلاف قانونی کاراوائی عمل میں لانا۔
