اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم کی نماز جنازہ پولیس لائنز جہلم میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد، ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا، ایس ایچ اوز ضلع ہذا سمیت پولیس و سول انتظامیہ کے حکام، مرحوم کے ورثاء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پولیس لائنز جہلم میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت اُن کے آبائی گاؤں چک براہم روانہ کردی گئی۔
جہلم پولیس میں بطور تفتیشی افیسر فرائض منصبی انجام دینے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم عرصہ 3 سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، جو آج خالق حقیقی سے جا ملے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مرحوم کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کی اور اہلخانہ کے مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کروائی اور مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جہلم پولیس ورثاء کے ساتھ برابر شریک ہیں۔
