اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔بہرہ مند خان تنگی
ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔معروف سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے معروف سینیئر سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی شدید مذمت اور دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔معروف سیاستدان سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل حملہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حملے میں شہید افراد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
