BBC Urdu TV

اسرائیل کی جانب سے قطر میں فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

اسرائیل کی جانب سے قطر میں فضائی حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اکرام الدین

حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہیں۔ چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے کہا دوحہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد شہید ہوئے جس پر میں فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور حماس کے سیاسی دفتر کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اسے ایک سفاکانہ عمل سمجھتے ہے جو انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بار بار اور عالمی انسانی حقوق اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جرائم کا مرتکب ہو رہا، با اثر ممالک اور عالمی ادارے خاموش ہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے پاکستانی نژاد یورپی جرنلسٹ اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ حماس کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Exit mobile version