BBC Urdu TV

اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبین یونیورسٹی کی صدر مستعفی

اسرائیل کیخلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبین یونیورسٹی کی صدر مستعفی۔

اپریل میں مینوشے نے اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے کیلئے نیویارک پولیس کوکیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔ 

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ  دے دیا۔میڈیا کے مطابق اپریل میں مینوشے نے آئی وی لیگ یونیورسٹی میں  اسرائیل  کے خلاف طلبہ کا احتجاج روکنے کیلئے نیویارک پولیس کوکیمپس میں داخلے کی اجازت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے پرتقریباً 100 طلبہ گرفتارہوئےتھے جو کہ 5 دہائیوں بعد کولمبیا یونیورسٹی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریاں تھیں۔غیر ملکی میڈیا ادارے کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے امریکا اور کینیڈا کے درجنوں کالجز میں احتجاج شروع ہوا تھا جس کے  کچھ ماہ بعد ہی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوشے شفیق نے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مینوشے شفیق کے بعد کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹرکی سی ای اوکترینہ آرمسٹرانگ نئی عبوری صدر ہوں گی۔

Exit mobile version