BBC Urdu TV

اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق۔

اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق۔

اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں۔

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں قائم ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جب کہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ غیر ملکی میڈیا نے اپنی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ لبنان کے لوگوں کے لیے 33 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ یورپی یونین اس سے قبل بھی لبنان کے لیے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے۔

Exit mobile version