BBC Urdu TV

*اسرائیل کا اگلا قدم*

*اسرائیل کا اگلا قدم*

کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ اسرآئیل نے ایران پر حملہ کرکے دنیا پر واضع کردیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ مسلم ممالک کو تہس نہس کرنے جارھا ھے اور اپنی غنڈہ گردی و دہشتگردی کے خوف میں تمام اسلامی ریاستوں کو مبتلا کر دیگا سوائے پاکستان کے اور بقیہ تمام مسلم ریاست کو کتا، سور، غلام اور پاؤں کی جوتے سمجھتا ھے۔ اسرائیل پاکستانی طاقت سے خائف اور ڈرا ھوا ھے اسی سبب وہ امریکہ، برطانیہ اور بھارت کیساتھ پاکستان میں اپنے سہولتکاروں کی فوج جمع کرنے کی کوشش میں بھرپور طریقہ سے لگا ھوا ھے اب پاکستانیوں کو امریکی، برطانوی، اسرائیلی اور بھارتی چالوں، مکاریوں اور عیاریوں کو بغور توجہ کیساتھ سمجھنا اور سنجیدہ دیکھنا ھے کیونکہ قوم کی معمولی سے بھی غلطی بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ھے۔آج کے ان حالات میں پاکستانی قوم کو اپنی افواج کیلئے خلوصِ نیت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہنا ھے۔ نبی کریم ﷺ کا حرف بہ حرف آسمانی تحریر ھے وہی ہوگا جو آپ ﷺ نے فرمادیا، ان حالات کے فتنوں سے بچنے کیلئے بھی راہیں بنادی تھیں۔ آج کا دور، دور فتن ھے اور ایمان والے قلیل ضرور ہیں مگر طاقتور، بہادر اور نڈر بھی ہیں یہی حقیقی مجاھدین اور رحمٰن کے منتخب بندے ہیں۔ من حیث القوم اور افواج پاکستان کو ہر وقت ہر لمحہ اسرائیل، امریکہ، برطانیہ اور بھارت کے حملوں سے چوکنا رھنا ھے بیشک اللہ قادر مطلق ھے وہی فتح مبین عطا فرماتا ھے۔

Exit mobile version