BBC Urdu TV

اسرائیل و بھارت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی اسرائیل

اسرائیل و بھارت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
اسرائیل کا فلسطین کے بعد ایران پر حملہ تشویش ناک،عالمی دنیا اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لے:چیئرمین

کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی محاصرے کو 5 سال مکمل ہونے کو ہیں،عالمی ممالک کی خاموشی افسوس ناک:گفتگو

فلسطین اور کشمیر میں انسانیت کے قتل عام کے ساتھ بلا خوف عالمی جنگی قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں:اظہار خیال

مسلم ممالک سربراہان ذاتی اختلافات اور مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کیخلاف مل کر آگے بڑھیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،اسرائیل کا فلسطین کے بعد ایران پر حملہ انتہائی تشویش ناک ہے اگر مسلم ممالک اب بھی اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ایک نہ ہوئے تو پھر کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہ پائے گا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے غیر قانونی محاصرے کو 5 سال مکمل ہونے کو ہیں مگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ساتھ اقوام متحدہ مودی سرکار کے جنگل کے اس قانون پر مسلسل چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں،فلسطین اور کشمیر میں میں نہ صرف انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے بلکہ بلا خوف تمام عالمی جنگی قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اگر ان دونوں ممالک کو آزاد چھوڑ دیا گیا تو آنے والے دنوں میں حالات مزید کشیدہ ہونے کے خطرات موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسرائیل و بھارت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پے درپے دہشتگردی کے واقعات میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں پاکستان سفارت کاری کے ذریعے بھارت کے مکروہ کردار کو دنیا کے سامنے عیاں کرے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مسلم دشمن قوتیں کھل کر سامنے آچکی ہیں اب اسلامی ممالک سربراہان کو بھی چاہیے کہ وہ آپس کے اختلافات اور مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے بلا تفریق آگے بڑھیں تاکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاسکے۔

Exit mobile version