اسرائیل و بھارت کا جنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرایاجائے:چیئرمین
آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے:گفتگو
امن و امان کے قیام کیلئے ہر ایک فرد کو شرپسندی اور انتہا پرستی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 21ستمبر عالمی یوم امن پر اقوام عالم کے پیغام
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 21 ستمبر عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل و بھارت کا جنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرے کا باعث ہے،فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،فلسطین میں 40 ہزار سے زائد مرد و خواتین اور بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں مگر اس کی باوجود اسرائیلی دہشت گردی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ سب کچھ امریکہ کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے ظلم و زیادتی کے اس سلسلے کو رکوائیں تاکہ فلسطین میں بھی امن و امان کا قیام ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو مختلف علاقوں میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تنازعات کا سامنا ہے، تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ نسلی تعصب ناانصافیوں اور عدم اعتماد کو جنم دیتا ہے، اور ایک ایسے وقت میں جب ہمیں دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر ایک ہونا چاہیے، لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ کر دیتا ہے اس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم امن پر دنیا میں موجود ہر ایک شخص کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ شرپسندی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے گا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
21-09-2024
