BBC Urdu TV

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی جاری قتل عام بند کریں۔بہرامند خان تنگی

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی جاری قتل عام بند کریں۔بہرامند خان تنگی

اقوام متحدہ اور عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔سینئر سیاستدان کی میڈیا سے گفتگو

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سینئر سیاستدان سینیٹر بہرامند خان تنگی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کی جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا اقوام متحدہ اور عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل دن رات بمباری کر رہا ہے، معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے، غزہ اس وقت مکمل طور پر اسرائیلی بمباری سے زمین بوس ہو چکا ہے، سیکڑوں نہیں ہزاروں لوگ اسرائیلی بمباری سے شہید ہو چکے ہیں، اسپتال مردہ خانوں میں بدل گئے ہیں، خواتین اور بچوں کی کوئی تخصیص نہیں ہے ہر ایک کو اسرائیل ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے جو انسانیت کی توہین یے۔ سینئر سیاستدان سینیٹر بہرامند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ان انسانیت سوز مظالم پر پاکستان سمیت پوری دُنیا سراپا احتجاج ہے۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت دُنیا بھر سے فلسطینیوں کی حمایت میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود فیصلہ ساز عالمی قوتوں کا ضمیر مستقلاً سویا ہوا ہے۔ ہمیں عالمی قوتوں کا ضمیر جگانے اور مظلوم اہلِ فلسطین کی ہر ممکنہ مالی و اخلاقی مدد کرنی چاہیے۔

Exit mobile version