اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم بند کریں۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان
اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم بند کریں انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے بچے اور بوڑھے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ فلسطین مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے کیونکہ فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی تھے ہمارے بھائی ہے اور ہمیشہ رہے گے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری ظلم و بربریت کی رکھ تھام کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام رکھ سکے۔
