BBC Urdu TV

اسرائیلی فوج کے کمال عدوان ہسپتال اور ملحقہ علاقوں پر حملے جاری

اسرائیلی فورسز کے غزہ بھر میں جاری مظالم میں کمی نہ آ سکی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے کمال عدوان ہسپتال اور ملحقہ علاقوں پر حملے جاری ہیں، جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کے دوران سیکڑوں فلسطینی گرفتار کر لیے۔

جبالیہ کیمپ سے 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو گھروں اور خیموں سے بے دخل کر دیا گیا، تفتیش کے نام پر مظلوم شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مردوں کو سرد موسم میں گھنٹوں نیم برہنہ کھڑا رکھا جاتا ہے، اسرائیلی حملوں میں 42 ہزار 924 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 833 زخمی ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version