BBC Urdu TV

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت، مزید 112 فلسطینی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت، مزید 112 فلسطینی

رفع میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کو مکمل ختم کر دیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں بدترین جارحیت جاری ہے،اسرائیلی بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے۔خبررساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کی رات بھر رفح کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہو گئے۔سفاک فوج نے رفح میں کویت ہسپتال کے اطراف بھی شدید شیلنگ کی۔اسرائیل کے حملوں سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 28 ہزار 176 ہو گئی، جبکہ 67 ہزار 784 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ادھر اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رفح میں زمینی آپریشن کے دوران حماس کو مکمل ختم کر دیں گے۔حماس نے کہا کہ اسرائیل کا زمینی آپریشن یرغمالیوں کی رہائی پربات چیت ختم کردیگا، عرب لیگ کے مطابق رفح میں زمینی کارروائی خطرناک نتائج کاباعث بنے گی۔

Exit mobile version