BBC Urdu TV

اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی، لاکھوں فلسطینی 15 ماہ بعد گھروں کو روانہ۔

اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی، لاکھوں فلسطینی 15 ماہ بعد گھروں کو روانہ۔

اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیل فوج نے لاکھوں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی شروع ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئے لاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کو کھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت ہے جب کہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سے شمال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت بےگھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیل فوج نے لاکھوں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

Exit mobile version