اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹبالر شہید۔
39 سالہ محمد برکات نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی جارحیت ماہِ رمضان کے مہینے میں بھی تھام نہ سکی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹبالر محمد برکات خان یونس میں واقع ان کے گھر پر جاری غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔محمد برکات نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔محمد برکات کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، 39 سالہ برکات نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔مقامی فٹبال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکات کی موت کو فلسطینی فٹبال کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکات ہوشیار اور بہت تیز تھا۔
