BBC Urdu TV

اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت۔ امجد علی خان نیازی

اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سینیٹر مشتاق احمد کی گرفتاری کی شدید مذمت۔ امجد علی خان نیازی

یہ گرفتاری پوری امت مسلمہ کیلئے تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاری پوری امت مسلمہ کے لیے تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر مشتاق احمد خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، قوم ان کی آزادی کے لیے آواز بلند کرے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صرف ایک فرد نہیں، پوری انسانیت، غیرت اور عزت کا امتحان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی قوم کو سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر اسرائیل سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو او آئی سی، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے فوری رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں سینیٹر مشتاق احمد خان کی جرات و قربانی کو ایسے بہادر نمائندے قوم کا سرمایہ ہیں، ان پر کسی ظلم کو برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد ہو کر پیغام دے کہ ہم فلسطین اور اپنے رہنماؤں کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version