اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ مقرر کرنےپر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اکرام الدین
امید کرتے ہیں کہ وزیر خارجہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔فوکل پرسن وزرات اووسیز اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ مقرر کرنا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا بہترین اقدام ہے۔ وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کریں کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر بھرپور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے تا کہ اٹلی اور یورپ کے دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بروقت حل ہو سکے کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔
