BBC Urdu TV

استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک

استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک۔

پانچ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے ہیں جن میں تین افراد وہ ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔وزیر انصاف ترکی

استنبول(نمائندہ عدنان صدیقی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترکیے کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول میں نائٹ کلب 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنایا گیا تھا، آگ دن میں مرمتی کام کے دوران لگی جس سے 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ  آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ترکیے کے وزیر انصاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ  ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

Exit mobile version