ازبکستان کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی لائبہ رب نواز جنجوعہ راجپوت کے اعزاز میں شاندار تقریب
ازبکستان میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے سو کیوکشن فائٹ مقابلوں میں کراٹے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی بیٹی لائبہ رب نواز جنجوعہ راجپوت کے اعزاز میں بحریہ ٹاؤن اسلام آباد فیز 4 راجاز مارشل آرٹس کلب میں ایک اعلیٰ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں، اسپورٹس سے وابستہ افراد اور کمیونٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے لائبہ رب نواز جنجوعہ راجپوت کی شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے دوران گولڈ میڈلسٹ لائبہ رب نواز کو اعزازی شیلڈز، اسناد اور دیگر انعامات بھی پیش کیے گئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ لائبہ رب نواز جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے ایک مضبوط مثال بھی ہیں۔
یہ اعزازی تقریب بیرونِ ملک سے واپسی پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی اور ان کی کامیابیوں کو سراہنا تھا۔
آخر میں شرکاء نے لائبہ رب نواز جنجوعہ راجپوت کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب میں جنجوعہ برادری کے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں راجہ ربنواز جنجوعہ، راجہ اظہر اقبال جنجوعہ، راجہ شجاع جنجوعہ، راجہ مشتاق جنجوعہ، راجہ نعیم جنجوعہ، راجہ ضیاءلاصغر جنجوعہ، کرنل ریٹائرڈ طلعت محمود جنجوعہ، پروفیسر الفت جنجوعہ، پروفیسر نعیم جنجوعہ،ڈی ایس پی ریٹائرڈ راجہ شکیل جنجوعہ، ایڈوکیٹ راجہ نذیر جنجوعہ، ایڈوکیٹ راجہ جرجیس جنجوعہ، راجہ محسن جنجوعہ مٹور، کرنل ریٹائرڈ راجہ صداقت جنجوعہ، راجہ اشفاق جنجوعہ، راجہ رضوان جنجوعہ، راجہ احسان اور راجہ نعیم جنجوعہ، راجہ شبیر جنجوعہ ، راجہ افضل جنجوعہ ، راجہ رمضان جانی، راجہ رمضان رضی، راجہ حمید جنجوعہ، راجہ سمیرجنجوعہ، راجہ جلیل جنجوعہ، راجہ خلیل جنجوعہ، راجہ آصف جنجوعہ، مس اقراء جنجوعہ، مس راحیلہ جنجوعہ، راجہ رشید جنجوعہ، راجہ اکرام جنجوعہ، راجہ ذکاء جنجوعہ، راجہ عادل جنجوعہ، راجہ ضمیر جنجوعہ، راجہ اشتیاق جنجوعہ ، راجہ الطاف جنجوعہ، راجہ عمران اعظم جنجوعہ و دیگر شرکاء اور ہمارے بیرون ملک مقیم بھائی جن میں راجہ ذاکر جنجوعہ، راجہ نوید جنجوعہ، راجہ فاروق جنجوعہ راجہ جاوید جنجوعہ و دیگر نے بھی اپنی برادری کی ہونہار اور دلیر بیٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کا اظہار کیا۔
