اردن سے مسلح حملہ آور کا مغربی کنارے میں داخلہ ہوکر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک۔
فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی حکام
اردن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اردن کے ساتھ واقع فلسطینی مغربی کنارےکی سرحد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ایک ٹرک سوار حملہ آور مغربی کنارے پر ملنے والی سرحد ایلنبی برج کراسنگ سے داخل ہوا اور فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی حکام نے بھی فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جوابی فائرنگ میں مسلح شخص بھی ہلاک ہوگیا۔دوسری جانب اردنی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کنگ حسین کراسنگ پر فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اردن سرحد پر قائم کنگ حسین پل بھی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔
