ارباب محمد عاصم کو معاون خصوصی برائے ثانوی تعلیم کے پی مقرر ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
ارباب عاصم کا معاون خصوصی ثانوی تعلیم کے پی مقرر ہونا بہترین اقدام ہیں۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
یورپ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ضلعی ناظم پشاور ارباب محمد عاصم خان کے وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ارباب محمد عاصم خان ایک بہترین اخلاق کے مالک ہے جب وہ ناظم اعلی پشاور تھے تب بھی انہوں نے عوام کیلئے بہترین اقدامات کئے ہوئے تھے اور انشاء اللہ اب وہ ثانوی تعلیم کی بہتری میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے تا کہ ہر بچہ ثانوی تعلیم سے آراستہ ہوں اور اساتذہ کرام کو جو مسائل درپیش ہے اس کو حل کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے تا کہ اساتزہ کرام کو درپیش مسائل بروقت حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ ثانوی تعلیم کے حصول کیلئے بہترین اقدامات کی اشد ضرورت ہے تا کہ ہر بچہ ثانوی تعلیم ضرور حاصل کر سکے۔
