BBC Urdu TV

اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل قومی اسمبلی سے بھی منظور

اراکین اسمبلی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار ہو گئی۔

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں والاؤنسز میں ترمیم کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور ہو گیا، بل کے تحت اراکین اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ فنانس کمیٹی کرے گی۔

ترمیم کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں وفاقی سیکرٹری کے برابر ہوں گی، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کا فیصلہ سیکرٹریٹ نہیں فنانس کمیٹی کرے گی۔

Exit mobile version